سی پی کے علاج کے لیے والدین کے لئے کچھ راہنمائی پیش خدمت ہے
والدین کے لئے پہلی مرتبہ یہ قبول کرنا بہت مشکل ہو تا ہے کہ بچے کو ایسی کوئی بیماری ہے۔وہ بچے کو بہت سے ہسپتالوں میں معائنہ کے لیے لیکر جاتے ہیں،اس امید کے ساتھ ک کہیں نہ کہیں سے انکو کوئی یہ بتایا جائے کہ بچے کو کوئی مسئلہ نہیں ہے
۔ اس لیے والدین کو کچھ وقت لگتا ہے اس بات کو قبول کرنے کے لیے۔اس کے لیے میں والدین کو مشورہ دے سکتا ہوں کہ آپ کس ماہر نفسیات ڈاکٹر کو ایک بار ضرور سنیں۔
کچھ بچوں کو جھٹکے بھی لگتے ہیں ایسے بچوں کو فوراً کس چائلڈ نیورولجسٹ کو چیک کروائیں۔ایسے بچوں کو کچھ عرصہ دوای استعمال کرنا ہوتی ہے۔
ایک بہت اہم مسئلہ ان بچوں کے فیڈنگ کے متعلق ہے بچوں کو فیڈنگ کرنے میں مشکل پیش آ تی ہے۔اور اس کے لیے والدین کو کافی مشکل بھی پیش آتی ہے۔
تو اسکے لیے ایک تو بچے کی گردن کو صحیح پوزیشن میں اور صحیح پوسچر میں رکھنا بہت ضروری ہے
۔ایسے بچوں کے لیے خوراک کے انتخاب میں بہت احتیاط کرنی چاہیے۔ جیسے کہ خوراک پتلی ہو جسے بچہ آسانی سے نگل سکے۔
اس کے علاوہ بچے کو خوراک دن میں زیادہ مرتبہ دے لیکن خوراک کی مقدار کم رکھیں۔ روزانہ کی خوراک متوازن ہونی چاہیے۔ خوراک میں پروٹین ، نشاستہ، روغنیات، اور وٹامن ضرور شامل ہونی چاہیے۔ پھل آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں، اس لیے انکو ضرور شامل کریں۔
قبض ان بچوں کا ایک بہت اہم مسئلہ ہے۔اس کے کا حل بھی اچھی اور متوازن غذا ہے۔ پانی کا وافر استعمال اور ورزشیں قبض کو کنٹرول رکھتے ہیں
ہڈیوں کا کمزور ہو نا ان بچوں میں بہت عام ہے۔ہڈیاں اس وقت مضبوط ہو تی ہیں جب ان پر جسم کا وزن ڈالا جاے۔ اس کے لیے سب سے بہتر یہ ہی ہے کہ آپ اپنے فزیوتھراپسٹ سے راہنمائی لیں۔
سی پی میں ا یک بہت عام بات بچوں کی رال ٹپکنا ہے۔اسکی وجہ یہ ہے کے زبان اور منہ کے پٹھے بھی اپنا کام نہیں کر رہےہیں۔اس کا حل دوای بھی ہے لیکن ایک سپیچ تھراپسٹ آپکی اچھی مدد کر سکتا ہے
آخر میں آپ کے لیے ایک مشورہ ہے، اگر آپ کسی ایسے بچے کے والدین ہے تو آپ کو سب سے پہلے ایک فزیوتھیراپسٹ کے پاس جانا چاہیے، وہ اپکو اور آپکے بچے کو سب سے اچھا سمجھ سکتے ہیں،


Leave a comment